پاکستان سپورٹس بورڈ نے بین الصوبائی بورڈز کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے بین الصوبائی بورڈز کا اجلاس 14 نومبر کو کراچی میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈی جی سندھ سپورٹس بورڈ، ڈی جی سرحد سپورٹس بورڈ، ڈائریکٹر بلوچستان سپورٹس بورڈ، سیکرٹری سپورٹس گلگت بلتستان، ڈائریکٹر اے جے اینڈ کے سپورٹس بورڈ مظفرآباد، سیکرٹری اسلام آباد سپورٹس بورڈ، ڈائریکٹر فاٹا ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ویمن سپورٹس بورڈ کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پی ایس بی بین الصوبائی یوتھ ٹورنامنٹ کے وینیوز اور شیڈول پر غور ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں حقدار کھلاڑیوں کی شرکت، سکروٹنی کمیٹی، سکیورٹی انتظامات، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹی اے/ڈی اے جیسے معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی۔