پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے کل ابوظہبی میں کھیلا جائیگا

لاہور (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل 6 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 138 رنز سے کامیابی حاصل کی جس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم پانچویں سے چوتھے نمبر پر اور نیوزی لینڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئیں۔