قائد اعظم ٹرافی، پی آئی اے 193 پر آﺅٹ، راولپنڈی فالو آن کا شکار

اسلام آباد+ملتان (سپورٹس رپوٹرر) قائداعظم ٹرافی میں پشاور کےخلاف راولپنڈی کی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی۔ جبکہ ملتان کے نوید یاسین نے کراچی بلیوز کے خلاف سنچری بنا کر ٹیم کو تباہی سے بچا لیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میںپی آئی اے کی ٹیم واپڈا کے خلاف پہلی اننگز میں 193 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔55 رنز کے خسارے کے ساتھ واپڈا نے دوسری اننگز شروع کی اور بغیر وکٹ کھوئے 65 رنز بنا کر 10 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں ناصر جمشید اور عمر امین کی سنچریوں کی بدولت نیشنل بنک نے سوئی سدرن کے خلاف دو وکٹوں پر 274رنز بنا کر 92 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس سے قبل سوئی سدرن 182 پر آ¶ٹ ہو گئی۔ ۔مرید کے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کسٹم نے دوسرے دن کے خاتمے پر لاہور شالیمار کے خلاف 9 وکٹوں پر 295 رنز بنا کر 181 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ نیشنل گرا¶نڈ اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 485 رنز پر آ¶ٹ ہوگئی جواب میں فیصل آباد نے دن کے خاتمے پر ایک وکٹ پر 63 رنز بنائے۔ ایل سی سی اے گرا¶نڈ لاہور میں ہونے والے میچ میں حیدر آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 379 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ جواب میں لاہور راوی نے دو وکٹوں پر 101 رنز بنائے۔ نیشنل گرا¶نڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں راولپنڈی پشاور کے خلاف فالو آن کاشکار ہو گئی پشاور کے 263 کے جواب میں راولپنڈی کی ٹیم پہلی اننگز میں 81 پر ڈھیر ہو گئی۔ پنڈی نے دوسری اننگز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے خاتمے پر3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔