کرس گیل کی فرمائش پر احمد شہزاد کا کیریبیئن لیگ سے معاہدہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کرس گیل کی فرمائش پر کرکٹر احمد شہزاد کا ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن لیگ سے معاہدہ ہو گیا۔ احمد شہزاد کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاوہا کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ سری لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو چکا ہوں، اس لئے ویسٹ انڈیز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ بہت خوشی ہوئی کہ کرس گیل کی فرمائش کے بعد انتظامیہ نے مجھ سے رابطہ کیا۔