ومبلڈن اوپن ٹینس : جرمن لیسکی‘ فرانسیسی برٹولی فائنل میں پہنچ گئے

ومبلڈن اوپن ٹینس : جرمن لیسکی‘ فرانسیسی برٹولی فائنل میں پہنچ گئے

لندن (سپورٹس ڈیسک) جرمن سبائن لیسیکی اور فرانسیسی برٹولی نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جرمن کی سبائن لیسیکی نے سیمی فائنل میں پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا کو چھ چار، دو چھ اور نو سات کے سکور سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی مارین برٹولی نے بیلجیئم کی کرسٹن فلپکنز کو شکست دے کر فائن کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ ایک اور چھ دو رہا۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں امریکی جوڑی بوب برائن اور مائیک برائن نے بھارتی روہن بوپنا اور روجر ویزلین کو چار سات، چھ چار، چھ تین، پانچ سات اور چھ تین کے سکور سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ڈاڈج اور میلو کی جوڑی نے پائس اور سٹیپنک کی جوڑی کو تین چھ، چھ چار، چھ ایک، تین چھ اور چھ تین کے سکور سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔