ورلڈ ہاکی لیگ : کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دیدی

ورلڈ ہاکی لیگ : کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دیدی

لاہور+جوہر بارو (سپورٹس رپورٹر/نوائے وقت نیوز) ہاکی ورلڈلیگ کے کوارٹرفائنل میں سخت مقابلے کے بعد جنوبی کوریا نے پاکستان کو ایک گول کی برتری سے شکست دیدی۔ میچ کے دوران فاتح ٹیم نے 4 اور پاکستان کی ٹیم نے 3 گول کئے۔ میچ کے آغاز میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی ہاف میں دو گول کر دئیے جبکہ جواب میں جنوبی کوریا نے بھی دو گول کئے۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید 1 گول کر دیا جبکہ جنوبی کوریا نے مزید 2 گول کرکے کوارٹرفائنل جیت لیا۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دیدی۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں جنوبی کوریا کی پہلی فتح جبکہ پاکستان کی پہلی شکست ہے۔ پاکستان ہاکی ورلڈ لیگ سے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائی کرنے کیلئے ایشیا کپ جیتنا ہو گا۔