آئی سی سی نے بال ٹمپرنگ کو روکنے کے لئے تیاریاں کرلیں

دبئی (آئی اےن پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹمپرنگ کو روکنے کے لئے تیاریاں کرلیں۔آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق باﺅلرز کو گیند کی شکل کو بگاڑنے سے باز رکھنے کے لئے رواں برس اکتوبر سے نئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔ نئے قوانین میں امپائر کے پاس یہ اختیارات ہوں گے کہ وہ صرف شبہ پر کسی بھی فیلڈر کے خلاف کارروائی کر سکے گا، چاہے اس کے پاس ٹھوس ثبوت ہوں یا نہ ہوں۔ ایشز سیریز کے دوران متنازع ریورس سوئنگ کے اوپر سخت نظریں رکھی جائیں گی۔