ہالینڈ نے ارجنٹائن کو ہرا کر خواتین ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

ایمسٹلوین (آئی اےن پی) ہالینڈ نے ارجنٹائن کو شکست دے کر خواتین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ مارجی پومین نے ہیٹ ٹرک بناکر ہالینڈ کو خواتین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنا دیا، فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن پنالٹی سٹروکس پر ہار گیا۔ نیوزی لینڈ تیسری، جنوبی کوریا چوتھی، انگلینڈ پانچویں، آسٹریلیا چھٹی، چین ساتویں اور جرمنی نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی ۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کےلئے کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 2-0سے ہرا دیا۔ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں چین نے جرمنی کو 3کے مقابلے میں 5گول سے شکست دیدی۔