سپیشل اولمپکس میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستانی دستے کاوطن واپس پہنچنے پر شانداراستقبال ۔

سپیشل اولمپکس میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستانی دستے کاوطن واپس پہنچنے پر شانداراستقبال ۔

پاکستان کا پچاسی رکنی دستہ تین گروپوں میں لاہور، اسلام آباد اورکراچی پہنچا ہے، جہاں کھلاڑیوں کا شانداراستقبال کیا گیا اس موقع پر کھلاڑیوں کے اہلخانہ اور شائقین کی بڑی تعداد ان کو خوش آمدید کہنے کیلئے ایئرپورٹس پر موجود تھی، ایئرپورٹ سے باہر آنے پر کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے، اس موقع کھلاڑیوں اور ان کے ٹرینرز کا کہنا تھا کہ وہ کارکردگی سے مطمئین ہیں اور شاندار استقبال پر بے حد خوش ہیں، پاکستان نے سپیشل اولمپکس گیمز میں سونے کے سترہ، چاندی کے پچیس اور کانسی کے چودہ تمغوں سمیت چھپن تمغے حاصل کئے ہیں، پاکستان کے عدیل امیر تین طلائی تمغوں کے ساتھ دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ قرارپائے۔ سپیشل اولمپکس میں ایک سو اسی ممالک کے ساڑھے سات ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا