پاکستان اور آسٹریلیا میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹر نیشنل میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ کل ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 جولائی تک لارڈز میں اور دوسرا میچ 21 سے 25 جولائی تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 2007ءسے 2010ءتک 5 ٹونٹی 20 میچز کھیلے گئے جن میں سے 3 آسٹریلیا اور 2 پاکستان نے جیتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچز میں اب تک شعیب ملک‘ مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ 2010ءمیں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے 3 میچوں میں مائیکل کلارک نے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی اور تینوں میچ آسٹریلیا نے جیتے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹونٹی ٹونٹی 18 ستمبر 2007ءکو جوہانسبرگ میں کھیلا گیا تھا جو پاکستان نے 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔