سیوان اے سائیڈ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ نیووک سٹرائیکرز نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کے زیر اہتمام کھیلا جانے والا پہلا سیون اے سائیڈ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ نیووک سٹرائیکرز نے لیپرڈز ریڈز کو شکست دیکر جیت لیا۔ فائنل میچ میں نیووک سٹرائیکرز کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور وقفہ تک چار صفر کی برتری حاصل کر لی دوسرے ہاف میں صرف ایک گول بنا سکی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے آصفہ نثار نے دو جبکہ آمنہ میر، حنا کنول اور حنا پرویز نے ایک ایک گول کیا۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں ریجنٹ کیٹس نے این بی پی واریئرز کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔