سپین کے رافیل نڈال نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

لندن (نیٹ نیوز) عالمی نمبر ون سپین کے رافیل نڈال نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو شکست دے کر سال کا تیسرا گرینڈ سلام ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ لندن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں سکینڈ سیڈ سپین کے رافیل نڈال نے 12 سیڈ جمہوریہ چیک کے تھامس برڈوچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسری مرتبہ ومبلڈن ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ رافیل نڈال کا مجموعی طور پر یہ آٹھواں گرینڈ سلام ٹائیٹل ہے۔ نڈال کی فتح کا سکور 0-3، 7-5، 6-4 رہا۔ نڈال نے اس سے قبل 2008ء میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائیٹل جیتا تھا۔ دریں اثنا ومبلڈن ٹینس کا مکسڈ ڈبل ٹائیٹل بھارت کے لینڈرینیر اور زمبابوے کی کارا بلیک نے جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جنوبی افریقہ کے ویسلے موڑی اور امریکہ کی لیزا کو 7-5، 7-6، 6-4 سے شکست دی۔