آئرلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن میں افغانستان کو 39 رنز سے ہر ادیا

ایمسٹرڈیم (اے پی پی) آئر لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ون میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرا دیا، اینڈریو پوائنٹر کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آئر لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے، اینڈریو پوائنٹر 78 اور اوبرائن 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ افغانستان کی طرف سے حامد حسین نے تین اور خالق داد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 47.1 اوورز میں 198 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، شبیر نوری 38 اور کریم صادق 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ آئرلینڈ کی طرف سے ایلیکس کوکس نے پانچ اور اینڈریو وائٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں،اینڈریو پوائنٹر کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔