ڈی سی او الیون گوجرانوالہ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی سی او گوجرانوالہ کی ہدایت پر جناح سٹیڈیم میں قائداعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا گیا ۔ فائنل میچ ڈی سی او الیون منڈی بہاﺅالدین اور گوجرانوالہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ی سی او الیون گوجرانوالہ نے 200 رنز سکور کئے۔ مہمان خصوصی ای ڈی او فنانس طارق محمود تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیو ں کو نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اول آنے والی ٹیم کو نقد پچاس ہزار روپے‘ دوم آنے والی ٹیم کو تیس ہزار روپے‘ بہترین باﺅلر کو پانچ ہزار روپے‘ بہترین بیٹسمین کو پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا۔