پائنیر کرکٹ کلب کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

لاہور (پ ر) پائنیر کرکٹ کلب کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اقبال پارک میں ہوئی۔ سابق انٹرنیشنل امپائر اور صدر کلب رب نواز نے صدارت کی جبکہ سیکرٹری سہیل جاوید بٹ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ کلب نے سال میں 37 میچ کھیلے جن میں 11 میں کامیابی حاصل کی اور 24 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹرن ڈاکٹر رمیز نے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔