حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے مائیکل شوماکر کے ہیلمٹ پر نصب کیمرہ پولیس کے حوالے

لندن (سپورٹس ڈیسک) فراری چیمپئن مائیکل شوماکر کے خاندان نے کہا ہے کہ وہ مداحوں کی جانب سے ہمدردی کے جذبات اور پیغامات سے اشک بار ہو گئے۔ وہ جذبات سے مغلوب‘ ہوگئے ہیں اور تہہ دل سے مشکور ہیں۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے مائیکل شوماکر جنہوں نے 2012 میں دوسری بار ریٹائرمنٹ لی میربل کے الپائن ریزورٹ میں سکیئنگ کے دوران سر پر چوٹ آئی تھی جب ان کا سر چٹان سے ٹکرا گیا تھا۔ ہیلمٹ پر نصب کیمرہ فرانسیسی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ وہ مائیکل کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جان سکے۔