برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ امریکی سٹار سرینا ولیمز کے نام

 برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ امریکی سٹار سرینا ولیمز کے نام

کینبرا+دوحہ(سپورٹس ڈیسک )برسبین ٹینس ٹورنامنٹ خواتین کے فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے عالمی نمبر دو بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سپین کے رافیل نڈال نے قطر اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا۔راجر فیڈرر فائنل میں لیوٹن ہیوٹ کا مقابلہ کرینگے۔امریکی ٹینس سٹار بیلاروس کی
 وکٹوریہ آرارینکا کو چھ۔چار اور سات پانچ سے شکست دی۔ سپین کے رافیل نڈال نے گائل مونفلز کو شکست دے کر قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ورلڈ نمبر ون ہسپانوی سٹار نے دوحہ میں جاری ٹورنامنٹ میں حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس تین صفر سے شکست دی۔بریسبن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئیس سٹار راجر فیڈرر اور آسٹریلیا کے لیوٹن ہیوٹ فائنل میں مد مقابل ہونگے۔ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلیا اوپن سے قبل یہ مقابلہ دونوں کھلاڑیوں کیلئے انتہای اہمیت کا حامل ہے۔