پی سی بی نے ظہیر عباس‘ وسیم اکرم کو کوچنگ کی پیشکش کر دی

پی سی بی نے ظہیر عباس‘ وسیم اکرم کو کوچنگ کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ عدلیہ نے کام کرنے سے روکا تھا اس نے کام کرنے کی اجازت دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا، معاملے پر دیگر 5 کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہم آہنگی ہوئی ہے۔ اللہ کا شکر ہے بگ تھری کے خلاف پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوئیں اور بگ تھری کا معاملہ جلد نمٹانے کی کوشش ناکام بنائی۔۔ آئی سی سی  اجلاس سے پہلے وزیراعظم کیساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ کوچنگ کیلئے ظہیر عباس اور وسیم اکرم کو پیشکش کی ہے۔ کوچ کا حتمی فیصلہ 6 فروری کو کرلیا جائے گا۔غیر ملکی ٹیموں کیلئے نیا سکیورٹی پلان بنا رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے گرائونڈ تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچانے کی تجویز ہے۔