ریجنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی‘ مقابلے کل سے شروع ہونگے

ریجنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی‘ مقابلے کل سے شروع ہونگے

لاہور  (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتما م  ریجنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی  ہوئی‘مقابلے کل شروع ہونگے ۔تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈکے ڈائیریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز انتخاب عالم اور نجی بینک کے سربراہ نے  ریجنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی رونمائی کی۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی  عمرامین اور پی سی بی کے جی ایم میڈیا ندیم سرور سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائیریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پی سی بی انتخاب عالم نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار ریجن کے ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 17ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے  ۔ایونٹ 6سے 16 فروری تک جاری رہے گا۔