اوپن ڈی فرانس ٹینس چیمپئن شپ: اعصام الحق کی جوڑی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

اوپن ڈی فرانس ٹینس چیمپئن شپ:  اعصام الحق کی جوڑی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) اوپن ڈی فرانس ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے اعصام الحق اور رمیز جنید کی جوڑی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔ بھارتی کھلاڑی روہن بوپنا کی ڈیوس کپ مصروفیات کی وجہ سے اوپن ڈی فرانس میں اعصام الحق نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی پلیئر رمیز جنید کے ساتھ ٹیم اپ کیا۔ رمیز جنید اور اعصام الحق نے ڈسٹن براؤن اور اوسٹن کراجیک کی جوڑی کو 7-6, 6-7 اور 10-7 سے شکست دی۔