ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چودہ دسمبر کوہونے کا امکان ہے

ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چودہ دسمبر کوہونے کا امکان ہے

ورلڈ کپ کے لئےتمام شریک ممالک کو ابتدائی تیس کھلاڑیوں کااعلان انیس دسمبرتک کرنا ہے۔ سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل اس بارے میں کوچ وقاریونس اورکپتان شاہد آفریدی سے صلاح مشورہ کرنا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد یوسف،شعیب ملک،دانش کنیریا اور کامران اکمل کی شمولیت کا امکان کم ہے۔ یوسف فٹنس مسائل کا شکارہیں۔ جبکہ ڈسپلن اور دیگر وجوہات کی بنا پر پی سی بی شعیب ملک،دانش کنیریا اور کامران اکمل کوکلیئرنس دینے کو تیار نہیں۔ چیف سلیکٹرمحسن خان کپتان اور کوچ سے ملاقات میں انہیں اس حوالے سے بھی اعتماد میں لیں گے۔