ہار جیت اپنی جگہ ¾ پاکستان کےخلاف کھیل کر کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہوگا: نور محمد مراد

اسلام آباد/کابل (این این آئی)افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 8 دسمبر کو شارجہ کے مقام پر ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کے مطابق ہمیں خوشی ہے کہ کھلاڑیوں کو پاکستان جیسی ٹاپ ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا ہار جیت اپنی جگہ مگر پاکستان کے خلاف کھیل کر کھلاڑیوں کو جو تجربہ حاصل ہوگا وہ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم ایسوسی ایٹ اور ایفلیٹ ٹیموں میں ٹاپ پر ہے اور ان تمام کے خلاف ہم نے بڑے مارجن سے کامیابیاں حاصل کیں ہیں مگر ہماری ٹیم کو کارکردگی بہتر بنانے کےلئے پاکستان اور آسٹریلیا جیسی ایلیٹ ٹیموں کے خلاف میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔