کیریبین پریمیئر لیگ :بارباڈوس کی مسلسل تیسری کامیابی

برج ٹاﺅن (اے پی پی) پہلی کیریبین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کو 4 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 53 رنز کا ہدف 8 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شکیب الحسن نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی ٹیم12.5 اوورز میں صرف 52 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بارباڈوس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 اوور میں 6 وکٹوں پر پورا کیا۔ شعیب ملک اور عمر اکمل خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے، ملک 5 اور اکمل بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔ جوناتھن کارٹر 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فیڈل ایڈورڈز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔