پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا دو روزہ اجلاس 15نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 15واں سالانہ دو روزہ اجلاس 15نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ بلائنیڈ کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کرینگے۔ اجلاس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے علاوہ ممبرز ممالک بھی شرکت کرینگے ۔ اجلاس کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ابھی سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔