ٹی ٹونٹی سیریز: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے میچ میں بھی ہرا دیا

ٹی ٹونٹی سیریز: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے میچ میں بھی ہرا دیا

ہمبنٹوٹا (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 22 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ ڈیوڈز 7، وکٹ کیپر ڈی کاک 19، کپتان پلیس 12، جے پی ڈومینی 30، اے بی ڈویلیئرز 15 اور ڈیوڈ ملرز 36 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ واٹز 7 اور پارنیل 10 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ کلاسیکرا اور سنانا نائیکے نے دودو جبکہ لاستھ مالنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بناسکی۔ پریرا 21، جے وردھنے 6، کپتان چندی مل 2، کمارا سنگا کارا 39، تھیرمانی 18، اینجلو میتھیوز ایک، کلاسیکرا 10 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ ٹی سی پریرا 22 اور سنانائیکے ایک رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ تسوبے اور مورنی مورکل نے دو دوجبکہ ہارنیل، وائز اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔