ویمن کرکٹ ٹیم 101 ون ڈے میچوں میں سے 28 جیت سکی

لاہور (اے پی پی )قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے1997سے لیکر اب تک مختلف ٹیموں کے خلاف 101ون ڈے میچز کھیلے جن مےں سے 28جیتے 71ہارے اور دو بغیر نتیجہ رہے ۔قومی ٹیم آسٹریلیا ،ڈنمارک ،انگلینڈ اور بھارت کے خلاف کوئی ون ڈے نہیں جیت سکی جبکہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے تمام 8ون ڈے میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے 2009سے لیکر اب تک27ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں 15جیتے اور 20میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور ایک بے نتےجہ رہا۔ قومی ٹیم آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ساﺅتھ افریقہ اور سری لنکا کے خلاف کھےلے جانے والے مےچز مےں سے ابھی تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اب تک صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا اور اس میں بھی اسے شکست کا سامنا رہا ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف بھی کھیلے جانے والے واحد میچ میں بھی ٹےم ناکام رہی ۔ساﺅتھ افریقہ کے خلاف دو میچز کھیلے گئے اور دونوں میں ہی اسے شکست ہوئی ۔سری لنکا کی ٹیم کے خلاف چار میچز کھیلے تین میں شکست اور ایک ٹائی ہوا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچز کھیلے تین میں شکست ایک میں کامیابی اور ایک ٹائی ہوا۔بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے دونوں میچز قومی ٹیم نے جیتے، انگلینڈ کے خلاف چھ میچز کھیلے پانچ میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل کی۔بھارت کے خلاف پانچ میچ کھیلے ایک جیتا چار ہارے ،ہالینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے واحد میں میں کامیابی حاصل کی؛ آئرلینڈ کے خلاف دس میچ کھیلے نو جیتے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔