ورلڈ کپ 1992ءمیں عالمی سطح پر کارکردگی دکھانے کا موقع ملا: ایلن ڈونلڈ

ڈربن(آن لائن) سابق جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر ایلن ڈونلڈ نے کہا ہے کہ 1992ءکے ورلڈ کپ سے مجھے عالمی سطح پر صلاحیت اور کارکردگی دکھانے کا موقع ملا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1992ءکے ورلڈ کپ میں دنیا کے چند بہترین کھلاڑیوں کیخلاف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا تھا۔ میگا ایونٹ سے قبل میں نے ایک سال مسلسل کرکٹ کھیلی۔ یاد رہے کہ وہ 13 وکٹوں کیساتھ اس ٹورنامنٹ کے چھتے کامیاب ترین باﺅلر رہے تھے۔