ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ،چیڈلی کلوز نے 100 میٹر بٹر فلائی میں طلائی تمغہ جیت لیا

ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ،چیڈلی کلوز نے 100 میٹر بٹر فلائی میں طلائی تمغہ جیت لیا

بارسلونا (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے چیڈلی کلوز نے فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں 100 میٹر بٹر فلائی میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ میگا ایونٹ میں ان کا دوسرا طلائی تمغہ ہے، اس سے قبل کلوز نے 200 میٹر بٹر فلائی میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ بارسلونا میں جاری ایونٹ میں 100 میٹر بٹر فلائی کے فائنل میں جنوبی افریقن تیراک چیڈلی کلوز نے انتہائی شاندار تیراکی کا مظاہرہ کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کےلئے دوسرا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکا کے ریان لوچے نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔