مرسیل گرانولرز نے آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (اے پی پی) سپین کے سٹار پلیئر مرسیل گرانولرز نے آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ گرانولرز نے فائنل میں جان مناکو کو زیر کر کے کیریئر میں چوتھی بار اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ آسٹریا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سپین کے مرسیل گرانولرز کا مقابلہ ارجنٹائن کے جان مناکو سے تھا۔ مرسیل نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے کھلاڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 0-6، 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر آسٹریا اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔