قومی سنوکر ٹیم سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد(این این آئی) تین رکنی قومی سنوکر ٹیم بنکاک میں ہونے والی سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 2سے7ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہوگی اور ایونٹ میں شرکت کیلئے 2کھلاڑی اور ایک آفیشل جائیں گے ۔