فٹنس برقرار رکھنے کیلئے شاہد آفریدی ریگولر جم جانے لگے

اسلام آباد(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کراچی پہنچنے کے بعد ملیر کینٹ میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ زمبابوے کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے سٹار کرکٹر بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔ شاہد آفریدی معین خان اکیڈمی میں کارپوریٹ کپ میں اپنے ڈیپارٹمنٹ حبیب بینک کی طرف سے کھیلنا چاہتے تھے لیکن ان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ تین دن آرام کے بعد ٹریننگ کررہا ہوں۔ رمضان المبارک کی وجہ سے عصر سے قبل جمنازیم جاتا ہوں۔ کرکٹ پریکٹس عید کے بعد کروں گا۔