سہ ملکی سیریز‘ پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

اسلام آباد(آن لائن) انگلینڈ میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم بھی شررکت کرے گی۔ تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 7 اگست کو مدمقابل ہوں گی۔ 8 اگست کو ٹیموں کے آرام کا دن ہے۔ 9 اگست کو بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔