جنوبی افریقہ ‘آسٹریلیا کی اے ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ منگل سے اے ٹیموں پر تین ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا ۔ اس سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ 6 اگست کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی اے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا دوسرا ا میچ آسٹریلیااور بھارت کی اے ٹیموں کے درمیان 8 اگست کو کھیلا جائیگا ۔تیسرا میچ جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 9 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ چوتھا میچ10 اگست کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔