انگلینڈ کبڈی کپ میں شرکت کیلئے قومی کبڈی ٹیم 9اگست کو روانہ ہوگی

اسلام آباد(این این آئی) انگلینڈ کبڈی کپ میں شرکت کیلئے قومی کبڈی ٹیم 9اگست کو روانہ ہوگی۔ پاکستانی کبڈی فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایک روزہ انگلینڈ کبڈی کپ 10اگست کو برطانیہ میں کھیلا جائیگا۔ حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔