آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز آج سے ٹور میچ سے کرےگی

لندن (این این آئی) آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز (آج) پیر5 اگست کو انگلینڈ ویمن اکیڈمی کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ اس سلسلے میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم ایشز میں شرکت کے لیے انگلینڈ پہنچ گئی ہے دو روزہ ٹور میچ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا واحد ٹیسٹ 11 سے 14 اگست تک وارمسلے میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 اگست، دوسرا میچ 23 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 اگست کو دوسرا میچ 29 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔