آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کی کھلی تحقیقات ہونی چاہئیں: سید کرمانی

بنگلور(آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بیٹنگ اور سپاٹ فکسنگ معاملے میں کھلی تحقیقات کروانی چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پردے کے پیچھے ہونے والی تفتیش قابل اعتماد نہیں ہوتی اسلئے ان الزامات کی کھلی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنسی کرونئے کے کیس کی طرز پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔