ٹونٹی20 ورلڈ کپ ایک مرتبہ پھر اپنے نام کرینگے: شاہد آفریدی

لاہور (آن لائن) ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کےلئے سینئر کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کےلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ سینئر کھلاڑیوں عبدالرزاق‘ مصباح الحق‘ عمرگل‘ محمد آصف اور کامران اکمل جیسے سینئر کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی شاہد آفریدی نے کہاکہ ٹیم فیلڈنگ‘ باﺅلنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں سخت محنت کررہی ہے عوام کی توقعات پر پورا اتریںگے اور قومی ٹیم ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ اپنے نام کرے گی۔