نیشنل ہاکی چیمپئن شپ: واپڈا‘پورٹ قاسم اور کے ای ایس سی کی کامیابی

کراچی (سپورٹس رپورٹر) 57 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے اور کے ای ایس سی‘ واپڈا اور پورٹ قاسم نے کامیابی حاصل کر لی کے ای ایس سی نے دلچسپ مقابلے کے بعد سوئی سدرن گیس کو 3-4 گول سے شکست دی کے ای ایس سی کی جانب سے محمد حلیم نے تین گول سکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ایک گول اکبر علی نے کیا۔ دوسرے میچ میں واپڈا نے نیوی کو 2-0 گول سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے پہلا گول آصف مائیکل اور دوسرا گول وقاص اشرف نے کیا دونوں گول دوسرے ہاف میں ہوئے پہلے میچ میں پورٹ قاسم نے حبیب بینک کو 2-0 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم پورٹ قاسم کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 30 ویں منٹ پر شکیل نے کیا جبکہ کھیل کے اختتامی لمحات میں اولمپئن کاشف جواد نے ایک خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-0 گول سے فتح دلا دی۔ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔