امریکہ کے اینڈی راڈک نے سونی ارکسن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

میامی (سپورٹس ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک امریکی اینڈی راڈک نے سونی ارکسن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو شکست دے کر 4 سال کے وقفے کے بعد اپنا 5 واں ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیت لیا ہے۔ 6 سیڈڈ امریکی کھلاڑی نے 7-5 ‘ 6-4 کے سکور سے 29 واں کیرئیر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کا 2006ءکے بعد ایلیٹ ماسٹرز لیول پر یہ پہلا ٹائٹل ہے۔ اینڈی روڈک نے اس سے قبل 2006ءمیں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ اس طرح 2 بار سونی ایریکسن جیتنے والے وہ 5 ویں امریکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔