آل پاکستان ہنڈا ٹینس کپ ٹورنامنٹ عقیل خان نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان ہنڈا ٹینس کپ ٹورنامنٹ قومی نمبر ون کھلاڑی عقیل خان نے جیت لیا۔ ماڈل ٹاون گراس کورٹ پر کھیلے جانے والے فائنل میچ میں عقیل خان نے اپنی بھائی جلیل خان کو 6-1، 3-6 اور 6-3 سے شکست دی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر دلاور عباس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نصیر بھٹہ، داود بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ عقیل خان کو انعام میںہنڈا موٹر سائیکل جبکہ رنر اپ پوزیشن حاصل کرنے والے جلیل خان کو ٹرافی کے ساتھ 30 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔