چیمپئنز لیگ : راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج ہو گا

جے پور (اے پی پی) راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیموں کے درمیان بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ ٹی 20 کا پہلا سیمی فائنل (آج) جمعہ کو سوائی مان سنگھ سٹیڈیم، جے پور میں کھیلا جائیگا۔ راجستھان رائلز کی ٹیم کی قیادت راہول ڈریوڈ کرینگے جبکہ چنائی سپر کنگز کی ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں میدان میں اتریگی۔