پریکٹس میچ میں بارش کے باعث دوسرے روز 28 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا

پریکٹس میچ میں بارش کے باعث دوسرے روز 28 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام دورہ جنوبی افریقہ کی تیاری کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں بارش کے باعث دوسرے روز 28 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جس میں پی سی بی الیون نے مزید کوئی وکٹ گنوائے ٹوٹل میں 63 رنز کا اضافہ کیا اور مجموعی طور پر 197 رنز بنا لئے۔ اظہر علی جو پہلے روز 48 کے سکور پر کھیل رہے تھے، نے اپنے ٹوٹل میں مزید 32 رنز کا اضافہ کر کے 80 پر پہنچ گئے جبکہ ان کے ساتھ کریز پر موجود دوسرے کھلاڑی اسد شفیق نے 31 رنز مزید چھوڑ کر اپنا انفرادی سکور 46 تک پہنچا دیا۔ سی ایم الیون کا کوئی باؤلر 28 اوورز میں وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ پریکٹس میچ میں آج آخری روز ہے جبکہ پاکستان اے ٹیم عمر امین کی زیرقیادت جنوبی افریقہ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلنے کے لئے 5 اکتوبر کو امارات روانہ ہوگی۔