قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جوہر سٹیڈیم منتقل

قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جوہر سٹیڈیم منتقل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم  میں جاری  قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم منتقل کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آج سے این بی گولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو گا اور اس وجہ سے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی  کیمپ جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں منتقل کرنا پڑا۔