قومی گالف چیمپئن شپ، پاکستانی بی ٹیم کی پہلے روز برتری

قومی گالف چیمپئن شپ، پاکستانی بی ٹیم کی پہلے روز برتری

لاہور (سپورٹس رپورٹر)  52ویں قومی گالف چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی۔ ابتدائی روز انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ پاکستانی گالفرز کے نام رہا۔ ٹیم ایونٹ میں پاکستان بی ٹیم 148 سکور کے ساتھ پہلے جبکہ انفرادی مقابلوں میں پشاور کے تیمور خان گراس 70 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ لاہور جمخانہ گولف کورس میں ہونے والے گالف مقابلوں کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان بی ٹیم 148 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان اے ٹیم 155 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بنگلہ دیش ٹیم بھی 155 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ سری لنکن گالفرز پہلے روز اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔ انفرادی مقابلوں میں پشاور کے تیمور خان گراس 70 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، رائل پالم گولف کلب کے عمر سلامت گراس 71 سکور کے ساتھ دوسری، رائل پالم کے ہی محسن ظفر گراس 72 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور لاہور جمخانہ کے سردار مراد خان گراس 73 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہے۔