سیکرٹری پی سی بی نے جاوید میاندادکو مستعفی ہونے کا پیغام بھجوا دیا

سیکرٹری پی سی بی نے جاوید میاندادکو مستعفی ہونے کا پیغام بھجوا دیا

لاہور (آئی این پی)  پاکستان کرکٹ بورڈکے سیکرٹری امیر طارق زمان  کی جانب سے جانب سے جاوید میانداد کو پیغام دیا گیا ہے کہ ان کی تقرری بھی خلاف قانون ہوئی ہے ،وہ ماضی کے عظیم کھلاڑی رہ چکے ہیں جنہیں پوری پاکستانی قوم عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ پوری دنیا میں جاوید میاندادکا ایک نام ہے لہذاوہ برطرفی سے قبل ہی مستعفٰی ہوجائیں تو اس میں سب کی عزت ہے ۔نئے سیکرٹری پی سی بی کے پیغام کے بعد جاوید میاندادنے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جن ملازمین کو فارغ کیا جاسکتا ہے ان میں ڈائریکٹر کو آرڈینشن بریگیڈیئر(ر) ساجد حمید،ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف جمال،جنرل منیجر مارکیٹنگ فیصل مرزا، جنرل منیجر آرکائیو ایم وائی غزنوی،جنرل منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمن جاوید اشرف منجھ،ڈائریکٹر ویجلینس اینڈ سیکیورٹی احسان صادق،سینئر منیجر قذافی اسٹیڈیم کرنل اشفاق احمد،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بدر رفاعی،جنرل منیجر اسٹیٹ عبدالغفور بھٹی،میڈیا کوآرڈینیٹر مجاہد سولنگی،جنرل منیجر ویجیلنس کرنل اعظم، کوآرڈینٹر کلب کرکٹ اظہر زیدی،سینئر منیجر پی آر آغا اکبر، ٹیسٹ کرکٹرز محسن کمال، معین العتیق، محمد الیاس، سیکیورٹی منیجر یونس بٹ نمایاں ہیں۔