سنوکر چیمپئن شپ ۔۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چار ایک سے شکست دے دی

سنوکر چیمپئن شپ ۔۔  پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چار ایک سے شکست دے دی

کارلو(سپورٹس ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) سکس ریڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے گروپ راؤنڈ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چار ایک سے شکست دے دی ہے۔ آئرلینڈ کے شہر کارلو میں کھیلی جارہی سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد اورعالمی چیمپئن محمد آصف پر مشتمل پاکستان کیوئسٹ ٹیم کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ سنگلز میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ ڈبلز میں بھارت کامیاب رہا۔ ریورس سنگلز کے دونوں مقابلے پاکستان نے جیت کر یک طرفہ کامیابی حاصل کی۔  پاکستان نے پہلی ہی ٹیم ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی تھی۔ پاکستان کے محمد سجاد نے کارلو میں ورلڈ 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں تیسرا میچ بھی جیت لی۔ سجاد نے آئرلینڈ کے روڈنی کوگنس کو 4-3 سے شکست دی۔ کامیابی کے بعد محمد سجاد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ پاکستان کے محمد سجاد نے چوتھے میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے روس کے سروکن کو 4-0 سے شکست دی۔