ایشین انڈر 19 رگبی : پاکستان بھارت کے درمیان فائنل کل ہو گا

ایشین انڈر 19 رگبی : پاکستان  بھارت کے درمیان فائنل کل ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین انڈر 19 رگبی چیمپئن شپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان رگبی یونین اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں تیسری ٹیم افغانستان کی تھی جو پہلا میچ پاکستان سے ہار گئی تھی۔ افغان ٹیم گذشتہ روز وطن واپس روانہ ہو گئی۔