چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان کو دوسری شکست

ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک) ہوبارٹ میں جاری چار ملکی ہاکی سیریز میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست اٹھانا پڑی‘ سیریز کا دوسرا میچ قومی ٹیم کا آسٹریلیا اے کے ساتھ تھا۔ پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست ہوئی۔کوکابوراز نے کورین ٹیم کو 7-0سے ہرایا۔ شکست ہوئی۔ کوکابوراز کی یہ مسلسل دوسری شاندار پرفارمنس ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھی بے حد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ صفر سے قومی ٹیم کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ یہ سیریز پاکستان کیلئے بے حد اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسے آئندہ برس ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس کیلئے کوالیفائنگ راو¿نڈ کی حیثیت حاصل ہے۔