پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول‘ خواجہ جنید، قاسم خان شمسہ ہاشمی‘ راحت خان ہاکی ٹیموں کے کوآرڈینیٹرز مقرر

پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول‘ خواجہ جنید، قاسم خان شمسہ ہاشمی‘ راحت خان ہاکی ٹیموں کے کوآرڈینیٹرز مقرر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے سابق اولمپیئن خواجہ جنید، قاسم خان، شمسہ ہاشمی اور راحت خان کو مردوخواتین کی ہاکی ٹیموں کا کوآرڈینیٹرز مقرر کردیا گیا ہے،کوآرڈینیٹرز سلیکشن کمیٹی، ڈسپلن کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں کا انتخاب کریں گے اور ان کی نگرانی بھی کریں گے۔واضح رہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول 20مئی سے شروع ہورہا ہے، جس میں 40کے قریب ممالک کی مختلف ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔