پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام اے لائسنس کوچنگ کورس جاری

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام اے لائسنس کوچنگ کورس جاری

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کا پہلا اے لائسنس کوچنگ کورس فیم فٹبال کلب ماڈل ٹاﺅن میں جاری ہے، بھوٹان کے علاوہ تمام ملکی و غیر ملکی شرکاءنے کورس کے ایرانی انسٹرکٹر اردشیر پور نعمت کو رپورٹ کردی۔ شرکاءمیں محمود، سجاد محمود، قاضی واجد، نسیم احمد، چودھری نعمان ابراہیم، سلیم خان، عامر خان، محمد اصغر، بشیر احمد، عبدالستار، محمد رشید، محسن الحسنین، تنویر احمد، زاہد نیاز، اسلم خان، کرن الیاس، سیف اللہ خان ( پاکستان) محمد شاہد اور طاہر رﺅفی ( افغانستان) شامل ہیں ۔